ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر پاکستانی قوم سمیت امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئے، جبر کا شکار افراد سمیت سب کوعید کی خوشیوں میں شریک کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ درپیش مشکلات کا کم بوجھ عوام تک پہنچے اور ریلیف عوام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائےگا۔
وزیراعظم نے شہدائے وطن کو بھی سلام پیش کیا اور فلسطینی اور کشمیریوں کے ساتھ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔