ڈپریشن سے بچنے کیلئے مفیدغذاکااستعمال ضروری ہے

Apr 22, 2023 | 03:09 AM

ایک نیوز: ڈپریشن سے بچنے کیلئے مفیدغذاکااستعمال ضروری ہے، ڈپریشن وہ ذہنی مرض ہے جو موجودہ دور میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ لوگوں کی زندگی بدلنے کا باعث بنتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپریشن ایک ایساخطرناک مرض ہے۔جس کے شکارافراداکثراداس رہتے  ہیں جبکہ ہروقت بےبسی کااحساس بھی ہوسکتاہے۔
ہر فرد کو ہی زندگی میں کبھی نہ کبھی اداسی یا صدمے کے باعث ڈپریشن کی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔
مگر کچھ غذائیں اس کی علامات کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔
غذا اور ڈپریشن کے درمیان تعلق
2017 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ صحت کیلئے مفید غذا کے استعمال سے ڈپریشن کے شکار افراد میں بیماری کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔
اس مقصد کیلئے غذائی اجزا سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ جبکہ جنک فوڈ اور میٹھے کا کم از کم استعمال کرنا چاہیے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ڈپریشن کے شکار افراد اپنی غذا سے اس بیماری کی علامات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
سیلینیم سے بھرپور غذائیں
کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق غذا میں سیلینیم کا استعمال بڑھانے سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ انزائٹی کی شدت میں کمی آتی ہے۔یہ جز سالم اناج، سی فوڈ اور کلیجی میں پایا جاتا ہے جبکہ اس کے سپلیمنٹس بھی دستیاب ہیں۔
وٹامن ڈی
2019 میں ایک اور تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی سے بھی ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔
وٹامن ڈی مچھلی، کلیجی، انڈوں اور دودھ جیسی غذاؤں سے حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ دھوپ میں گھومنے سے بھی اس کا حصول ممکن ہے۔

مزیدخبریں