ایک نیوز: کینیڈا کے مصروف ترین ہوائی اڈے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسونےکی بڑی کھیپ چوری ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے پولیس حکام کاکہناتھاکہ رواں ہفتے ٹورنٹو پیئرسن انٹرنینشنل ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز سے کنٹینر اتارنے کے بعد ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کاکہناتھاکہ عام طریقہ کار کے مطابق ہی ہوائی جہاز لینڈ ہوا جس کے بعد اُس سے کنٹینر کو اتار کر ہولڈنگ کارگو میں لے جایا گیا۔
پولیس حکام کامزیدکہناتھاکہ کنٹینر میں سونے کے علاوہ دیگر اعلیٰ قیمتی اشیا کی کھیپ بھی موجود تھی۔ کنٹینر ہولڈنگ کارگو میں رکھنے کے کچھ دیر بعد ہی چوری ہوا جس پر پولیس کو گمشدہ کنٹینر کی اطلاع دی گئی۔
تاہم کنٹینر کہاں سے آیا تھا، اس کی آخری منزل کیا تھی اور اس کے اندر سونے کے علاوہ کون کون سی قیمتی اشیا تھیں، اس حوالے سے پولیس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔