ایک نیوز:بالی وڈدبنگ خان کی فلم”کسی کا بھائی کسی کی جان“ کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا، مداحوں کو فلم کا شدت سے انتظار تھا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ نے فلم دیکھنے کے بعد سب سے پہلا ریویو دیا ہے اور ان کے مطابق فلم تفریح اور قہقہوں سے بھری ہوئی ہے۔
اداکارنے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ بھائی جان والی ایکشن پیک فیملی ڈراما ہے اور یہ آپ کو جذباتی کردے گی۔
It will make you laugh, get you emotional but most importantly be ready with your whistles- for this is a quintessential Bhaijaan Movie- Action Packed Family Drama…. #KKBKKJ @BeingSalmanKhan show all the way!! @VenkyMama in the climax is ???????? @hegdepooja ???????????????? comic timing … pic.twitter.com/tvgLkbSaxD
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) April 21, 2023
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ فلم کا پہلا نصف تفریحی اور جکڑ لینے والا ہے اور اس فلم میں ’میں نے پیار کیا‘ کا تڑکا شامل ہے۔
صارفین کی طرف سے مثبت ریویوز کے باوجود ٹریڈ انالسٹ جوگندر توتیجا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فلم صرف ایک مرتبہ دیکھی جانے کے قابل ہے۔
’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگڑے،شہناز گِل، راگھؤ جویال، جیسی گِل اور دیگر اسٹار بھی شامل ہیں۔