سوڈان میں جھڑپیں،پاکستانیوں کومحتاط رہنے کی ہدایت

سوڈان میں جھڑپیں،پاکستانیوں کومحتاط رہنے کی ہدایت
کیپشن: Clashes in Sudan, Pakistanis advised to be careful

ایک نیوز:سوڈان میں جھڑپیں جاری،سفارتخانے نے پاکستانیوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کری۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے سوڈان اورپڑوسی ممالک میں پاکستانی مشنز کے ساتھ آن لائن کوآرڈی نیشن اجلاس کیا۔
ترجمان کاکہناتھاکہ حکومت سوڈان میں پاکستانیوں کے تحفظ اورممکنہ انخلا پر کام کررہی ہے اور سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستان میں سوڈانی سفیر سے ملاقات بھی ہے۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ سیکرٹری خارجہ نے سوڈان میں بگڑتی صورتحال پر تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ امید ہے سوڈانی حکام پاکستانیوں کے تحفظ وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ سوڈان میں 1500 سے زائد پاکستانی ہیں، پاکستانی کمیونٹی کوگھروں سے باہر نہ نکلنےکی ہدایت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھاکہ خرطوم میں پاکستانی سفارتخانہ کاوٹس ایپ گروپ پر پاکستانیوں سے رابطہ ہے۔
خیال رہے کہ سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئیں۔