روسی پائلٹ نے اپنےہی علاقے پر بمباری کردی

روسی پائلٹ نے اپنے ہی علاقے پربم برسادئیے
کیپشن: The Russian pilot dropped bombs on his own territory

ایک نیوز:روسی جنگی پائلٹ نے غلطی سے یوکرین کے بجائے اپنے ہی علاقے پربمباری کردی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ روس کے جنگی طیارے نے غلطی سے یوکرین کی سرحدپرواقع اپنے ہی شہربیلگورودمیں بمباری کردی۔
روسی گورنرکاکہناتھاکہ شہر کے بیچ میں میزائل گرے، دھماکے کی وجہ سے 20 میٹر کا گڑھا پڑگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری کے نتیجے میں بیشتر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور دو خواتین زخمی ہوئی ہیں۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔