بینک غریب لوگوں کو قرضے دینے میں آسانیاں پیدا کریں: وزیر اعظم عمران خان

Apr 22, 2021 | 20:15 PM

admin
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہمارا منشور ہے، بینک غریب لوگوں کو قرضے دینے میں آسانیاں پیدا کریں، بینک انتظامیہ لوگوں کو چھوٹے قرضے دینے کیلئے اسٹاف کی تربیت کرے ،کامیاب جوان پروگرام میں شکایت ہے کہ قرض دینے کا عمل سست ہے۔

اسلام آباد میں ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہ اتوار والے دن ہماری جدوجہد کو 25 سال مکمل ہوجائیں گے۔ 2013 میں خیبر پختونخوا سب سے پیچھے رہ گیا تھا۔ خیبر پختونخوا میں 2013 سے 2018 کے دوران غربت میں کمی آئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کامیابی یہ ہوگی کہ غربت میں کمی آئے۔ 5 سال بعد جب الیکشن میں جاوں گا تو اس کو کامیابی سمجھوں گا کہ کتنے لوگوں کو غربت سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کا پروگرام شروع کرنے پر ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ماہی گیروں کا طبقہ بہت مشکل زندگی گزارتا ہے۔ ہمار انظریہ ایک عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ ماہی گیروں کا طبقہ بہت محنت کش ہوتا ہے۔ غریب کی حالت بدلنے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ماہی گیروں کو قرضے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہروں میں بغیر منصوبہ بندی کے تحت عمارتیں بن رہی ہیں اور آبادی بڑھ رہی ہے۔ بغیر منصوبہ بندی کے باعث شہروں میں آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اگر اسی طرح بغیر منصوبہ بندی کے آبادی کا پھیلاوَ جاری رہا تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ماحولیاتی آلودگی پر کام کر رہے ہیں۔ لاہور میں 50 جگہوں پر چھوٹے چھوٹے جنگلات لگائیں گے۔ ملک میں زیتون کے درخت لگانے سے انقلاب آرہا ہے۔ دریائےراوی کے قریب نیا شہر بنا رہے ہیں

مزیدخبریں