افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاک افغان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت، ہوئی۔افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ ہمارا مقصد پرامن، خودمختار، جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔