سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 10سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو۔ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔
دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ #سرخرو_شہباز_پاکستان pic.twitter.com/8JXyQv42zP
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 22, 2021
واضح رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ضمانت متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل تھے۔