ویب ڈیسک:اسرائیلی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آسکی، 72 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 119 فلسطینی شہید جبکہ 209 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں تازہ بمباری میں مزید 44 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، بے گھر فلسطینیوں کے سکول پر اسرائیلی حملے میں 21 افراد شہید، 30 زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوج کے رفاہ میں 2 گھروں پر فضائی حملوں میں 3 بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوئے، جنوبی غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ادارے پر حملے میں 5 کارکن شہید، متعدد زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 391 ہوگئی، 95 ہزار 760 فلسطینی زخمی ہیں، حماس کی رفاہ میں اسرائیلی فورسز کی پیش قدمی روکنے کیلئے مزاحمت جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا اور انہیں بڑا نقصان پہنچایا گیا ہے۔