’’میں آ گیا ہوں، حاضری قبول کی جائے‘‘علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچ گئے

Sep 21, 2024 | 21:50 PM

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچ گئے، گاڑی سے باہر نکل کر نعرے لگوائے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں یہاں جلسہ میں حاضری لگوانے آیا تھا، میں آگیا ہوں میری حاضری قبول کی جائے، ساری رکاوٹیں توڑ کر آپ تک پہنچا ہوں آپ خوش ہیں؟

اپنے مختصر خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بہت جلد میں بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواؤں گا، اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔

15 منٹ نعرے لگوانے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا روانہ ہو گئے، جلسہ کارکنان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور دوبارہ واپس آئیں گے۔ 

مزیدخبریں