این او سی کی خلاف ورزی، ڈی سی لاہور کاکارروائی کا حکم

این او سی کی خلاف ورزی، ڈی سی لاہور کاکارروائی کا حکم
کیپشن: Violation of NOC, action order of DC Lahore

ویب ڈیسک: ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا  نے  این او سی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کا حکم دیدیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ جلسہ منتظمین جلسہ کے اختتامی اوقات کار پر عمل کرے، جلسہ ختم کرنے کا وقت چھ بجے تک ہے،   جلسہ کو ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے ۔  

ڈی سی لاہور نے حکم دیا کہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر   قانون کے  مطابق کارروائی کی جائے گی۔  

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کو 3 سے 6 بجے تک جلسے کی مشروط اجازت دی تھی۔