ایک نیوز: میئر کراچی مرتضی ٰ وہاب نے کہا ہے مولانا صاحب بہت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں 26 ویں آئینی ترمیم میں تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نےٹراما سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹراما سینٹر مرکز صحت کے ساتھ ایک تربیتی ادارے میں تبدیل ہوچکا ہے، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے یہاں ہزاروں مریض آتے ہیں،اس ٹراما سینٹر سے سرکاری سطح پر معیاری اور مفت علاج مل رہا ہے،کراچی کے ڈاکٹروں کے لیے یہ کانفرنس بہت اچھا موقع ہے،اس طرح کی کانفرنس سے بین الاقوامی ڈاکٹرز نئے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوڈنٹس کو اپنے تجربات بتاسکتے ہیں،ٹراما سینٹر نے 1122 کے اشتراک کیا ،جس سے ہنگامی صورتحال میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہے۔
ٹراما سینٹر انتظامیہ بلاتفریق انسانیت کی خدمت کیلئے کام کرتی ہے،میں خود میڈیا کا ہوں،میڈیا کے لیے پابندی نہیں لگا سکتا،مگر ڈاکٹرز کو کہتا ہوں سیاست کم کرو اور مریضوں کی خدمت میں مصروف ہوں،کے ایم۔سی کے 14 مراکز صحت میں مہینے بھر میں کی مردہ خانوں میں پبلک پرائیویٹ پارنر شپ کے تحت بہتری لائیں گے، لانڈھی میڈیکل کی مورچری بھی بہتر کی جائے گی,میں کوشش کروں گا کہ سڑکوں کے معیار کا بہتر ہو، سڑکوں کو درست کرنے سے متعلق اقدامات اٹھائیں گے ،آج محکمہ انجینئرنگ کا بھی اجلاس ہوا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہناتھا مولانا صاحب بہت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ، 26 ویں آئینی ترمیم میں تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کریں گے ،تمام آئینی ابہام کو ہم دور کرنے کی کوشش کر رہے رہیں، ٹراما سینٹر کی تقریب میں ہوں دعا کرتا ہوں کہ آج کا جلسہ کم ٹراما ٹک ثابت ہوں۔