کسی کو این آر او نہیں ملے گا،وزیرا طلاعات عطا اللہ تارڑ

Sep 21, 2024 | 19:26 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ  کا کہناہے کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق   وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا پریس کرتے ہوئے کہناتھا  پی ٹی آئی والوں نے لاہور جلسے سے متعلق بہت بڑھکیں ماریں، لاہور میں تمام راستے کھلے تھے،ٹریفک رواں دواں رہی،پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی ، پورا زور لگانے کے بعد بھی پی ٹی آئی والے بندے اکٹھے نہ کر سکے،عوام نے ان لوگوں کی انتشار،تقسیم کی سیاست ایک بار پھر مسترد کر دی  ہے۔  

انہوں نے کہا حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں، ملک میں انتشار اور تباہی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔   

مزیدخبریں