بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور44سال کی ہوگئیں

Sep 21, 2024 | 16:28 PM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور44سال کی ہوگئیں۔

بالی ووڈکی مشہور معروف اداکارہ کرینہ کپورخان آج اپنی44ویں سالگرہ منارہی ہیں،اداکارہ نے اپنےانسٹاگرام اکاونٹ سے کچھ دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں،جن میں کرینہ نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہےاور ہاتھ میں غبارے پکڑے ہوئے ہیں۔
اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کیجانب سے انھیں مباکباد دی جارہی ہیں،اس سے قبل کرینہ کپور خان نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے پر بھی جشن منایا تھا۔
کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور نے انکی بچپن کی تصاویر شیئر کرکے انکو سالگرہ کی مباکباد اور دعائیں دیں۔

مزیدخبریں