ایک نیوز: سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے پر پہنچ گیا ، عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2622 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

کیپشن: Gold reached a new all-time high