نوید اسلم لودھی پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے

نوید اسلم لودھی پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے
کیپشن: Naveed Aslam Lodhi elected president of Punjab Football Association

ایک نیوز:(چودھری اشرف)پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نوید اسلم لودھی پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے، نوید اسلم لودھی نے بھکر کے رانا اشرف کو 17 کے مقابلے میں21ووٹوں سے شکست دی، نوید اسلم لودھی پینل نے کلین سوئپ کیا۔
پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا،اولمپئین دانش کلیم نےنوید اسلم لودھی کوپنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔
دانش کلیم کا کہنا تھا کہ نوید اسلم کی کامیابی مرحوم ارشد خان لودھی کی فتح ہے، نوید اسلم لودھی کی قیادت میں پنجاب میں گراس روٹ لیول سے فٹبال فروغ پائے گا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے پی ایف ایف پنجاب کے الیکشن میں 38اضلاع سے منتخب نمائندے شریک ہوئے جبکہ بلوچستان کے 37 اضلاع سے کامیاب عہدیداروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔
بلوچستان سے حاجی جمیل احمد کامیاب رہے، کامیاب امیدواروں نے شفاف الیکشن کروانے پر نار ملا ئز یشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔