پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب سے اپنی تیز ترین سروس کا آغاز کردیا

Sep 21, 2024 | 10:33 AM

 ایک نیوز: پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب کے صارفین کےلئے بڑااقدام اٹھایا ہے، پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب سے اپنی تیز ترین سروس کا آغاز کردیا۔
  جنوبی پنجاب بھر کیلئےیو ایم ایس پلس سروس کا اغاز کیا ہے،چیف پوسٹ ماسٹر نے پارسل کو24گھنٹے کے اندر ڈیلیور کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جنوبی پنجاب کا کوئی بھی شہرہو، دیہات ہو24گھنٹے کے اندر پارسل ڈیلیور کریں گے،تمام ڈاک خانوں میں یو ایم ایس پلس سروس کے کاونٹرز قائم کردیئے گئے۔
 عارف نیازی کا کہنا ہے کہ پورے جنوبی پنجاب میں الگ عملہ ارجنٹ سروس کیلئےمختص کیا ہے، جنوبی پنجاب سے اس سروس کا آغاز خوش آئند ہے ،اس ارجنٹ سروس کو ملک کے دوسرے حصوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔
چیف پوسٹ ماسٹر کا کہنا ہےکہ ہر ڈاک خانے میں الگ پوسٹ مین ارجنٹ سروس کیلئےہر وقت موجود رہیں گے،دیگرپرائیوٹ سروسز سے کم قیمت میں سروس دیں گے۔    

مزیدخبریں