چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئےآئی سی سی وفد آج قذافی سٹیڈیم کا دورہ کریگا

Sep 21, 2024 | 09:47 AM

ایک نیوز(چودھری اشرف) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئےآئی سی سی وفد آج صبح گیارہ بجے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔
آئی سی سی وفد سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے کام سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا، وفد نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ملحقہ ایل سی سی اے گراونڈ کا بھی دورہ کرے گا ،این سی اے اور ایل سی سی اے گراونڈ میں پریکٹس سیشنز اور سہولیات کا جائزہ لے گا ۔
وفد ہوٹل اور سکیورٹی معاملات کے جائزے کےلئے سیف سٹی کا دورہ کرے گا، وفد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، وفد کراچی اور پنڈی سٹیڈیمز کا دورہ کرچکا ہے۔    

مزیدخبریں