آئی سی سی وفد کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ،چیمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا 

آئی سی سی وفد کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ،چیمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا 
کیپشن: ICC delegation visited Gaddafi Stadium, reviewed the arrangements for the Champions Trophy

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچ گیا ،اعلی سطح کےوفد نےآئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 
پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی گئی ، آئی سی سی وفد نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا، وفد نے قذافی سٹیڈیم میں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

آئی سی سی کے وفد میں آئی سی سی کی سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر ،ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈر عون محمد زیدی ، جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان ،سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسگر، براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔