ایک نیوز:تحریک انصاف آج لاہور میں پاور شو کرے گی، پنجاب حکومت نے 43 شرائط کے ساتھ پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کی اجازت دے دی ۔
ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کا این او سی جاری کر دیا، جلسہ آج دوپہر 3بجے سے شام 6بجے تک ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں سخت زبان پر معافی مانگنا بھی شرائط میں شامل ہے ۔
جلسے کی سکیورٹی آرگنائزرز کے ذمہ ہوگی،دوسری جانب پی ٹی آئی کیجانب سے آج لاہور میں جلسہ کا اعلان کیا گیا تھا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،جلسے کےلئے تین خصوصی کنٹینرز تیارکیے گئے ہیں، خیبرپختونخوا سے لاہور جلسے کے لئے قافلے ایم ون موٹر وے سے روانہ ہونگے۔
قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کرینگے،قافلے ایم ون موٹر وے پر جمع ہوکر وزیر اعلیٰ کی قیادت میں لاہور جائیں گے، صوابی میں وزیر اعلی کارکنوں سے خطاب کرینگے ،خیبر پختونخوا سے دیگر دوسرے اضلاع کے قافلے صوابی میں مرکزی قافلے میں شامل ہونگے ۔
روکاوٹیں ہٹانے کےلئے بھاری مشینری قافلوں کے ہمراہ ہوگی ،قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کو کارکنان لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔