چیمپئنز ون ڈے کپ :لائنز نے مارخورز کو35رنز سے ہرادیا 

Sep 21, 2024 | 09:33 AM

ایک نیوز: چیمپئنز ون ڈے کپ میں لائنز نے مارخورز کو 35 رنز سے ہرادیا ۔
ٹورنامنٹ میں لائنز کی پہلی کامیابی اور مارخورز کی پہلی شکست ہے، شکست کے باوجود مارخورز نے کو ا لیفا ئر کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، لائنز نے6وکٹوں پر367رنز بنائے جو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سکور ہے ۔
مارخورز نے جواب میں9وکٹوں پر 332 رنز بنائے ،فاتح ٹیم کے عرفان خان کی جارحانہ سنچری5 چھکوں اور10چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے ۔
خوشدل شاہ ، امام الحق اور عبداللہ شفیق نے نصف سنچریاں سکور کیں، مارخورز کے فخرزمان کے چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے،عرفان خان پلیئر دی میچ قرار پائے۔    

مزیدخبریں