ایک نیوز :ایک نیوز :امریکی سینیٹ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے سیا فام جنرل چارلز کوئنٹن برائون کومسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان بالا میں جنرل چارلز کوئنٹن برائون کوجنر مارک میلی کی جگہ پر امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا، ایوان میں ووٹنگ کے دوران ان کے حق میں 83 ووٹ جبکہ مخالفت میں 11 ووٹ ڈالے گئے۔
امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک فوج میں 650 اعلی افسران اور 365 کے قریب جرنیلوں اور ایڈمیرلز کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی جن کے لیے سینیٹ کی منظوری ضروری ہے۔
یاد رہے کہ 1984 میں کمیشن حاصل کرنے والے جنرل برائون یوایس ایئرفورس میںبطور چیف ایئر چیف خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، اور ان کو پہلے سیاہ فام ایئر چیف ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے26 مئی کو امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلز برائون کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مارک ملی کا جانشین نامزدکیا تھا۔