ایک نیوز :سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونےکا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے لکھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پرکام کر رہا تھا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی، پاکستان زندہ باد ۔