گیمزآف تھرون کے مصنف سمیت کئی مصنفین کا چیٹ جی پی ٹی پر مقدمہ

Sep 21, 2023 | 21:29 PM

ایک نیوز :گیم آف تھرونز کے مصنف سمیت کئی نامور ادیبوں نے چیٹ جی پی ٹی پر کاپی رائٹس کا مقدمہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق  گیم آف تھرونس کےمصنف جارج آر آر مارٹن بھی ان17 مصنفین میں شامل ہیں جنہوں نےچیٹ جی پی ٹی  کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ دائر کرایا ،مصنفین نے موقف اختیار کیا کہ مصنوعی ذہانت کے پروگرام(Open AI)  بغیر اجازت ان کے کاپی رائٹ شدہ کاموں کو استعمال کر رہے ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ویب سائٹس نے اجازت کے بغیر ہماری کتابوں سے مواد چوری کیا۔ سان فرانسسکو کی عدالت میں دائر مقدمے کے مطابق’چیٹ جی پی ٹی‘ ان کی کتابوں کے کاپی رائٹس مواد کے خلاصے تیار کر رہا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’میٹا‘ کے لینگویج ماڈلز کو تربیت دینے کےلیے استعمال ہونے والا زیادہ تر مواد ’کاپی رائٹس‘ والی تحریروں سے آتا ہے، جن میں مدعی کی لکھی ہوئی کتابیں بھی شامل ہیں۔

جبکہ اس پر OpenAI اور دیگر AI مدعا علیہان کا کہناتھا کہ ڈیٹا کا استعمال امریکی کاپی رائٹ قانون کے تحت استعمال کیاجارہا ہے ، اے آئی کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی تمام مصنفین کی عزت کرتی ہے اوربہت سے مصنفین کیساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئی ہے ۔جان گریشم، جوڈی پیکولٹ بھی ان مصنفین میں شامل ہیں جنہوں نے چیٹ جی پی ٹی پر مقدمہ درج کرایا 

مزیدخبریں