بجلی نادہندگان اور چوروں کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنےکا فیصلہ

GOVT Decide to cancel identity card and passport of electricity defaulters and thieves
کیپشن: بجلی نادہندگان اور چوروں کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنےکا فیصلہ

ایک نیوز :فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (فیسکو)  نے بجلی چوری اور  نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق چیف ایگزیکٹو فیسکو  بشیر احمدکے مطابق حکومت کی مدد سے بجلی نادہندگان اور چوروں کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرائیں گے۔فیسکو چیف کا کہنا تھا کہ فیسکو ریجن میں 472 ہاؤسنگ کالونیاں غیر قانونی بجلی کنکشن استعمال کر رہی ہیں، ٹیموں سے مزاحمت اور فائرنگ پر بجلی چوروں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگا۔
دوسری جانب رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں 50 سے زائد سرکاری ادارے ایک ارب 52 کروڑ  روپے سے زائد کے فیسکو کے نادہندہ ہیں۔واسا فیصل آبادکے ذمے ایک ارب 39 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جب کہ فیسکو کے اپنے دفاتر بھی 14لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔