ایک نیوز :ایران کی پارلیمنٹ نے حجاب بل کی منظوری دے دی ، بل کے تحت اسلامی ضابطہ لباس کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قیدکی سزا دی جاسکے گی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکےگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے آزمائشی بنیادوں پر قانون سازی کی 3 سال کی مدت کی منظوری دی ہے۔بل کے حق میں 152 اور مخالفت میں 34 ووٹ ڈالےگئے جب کہ 7 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اس بل کو اب بھی قانون بننےکے لیے شورائے نگہبان کی منظوری کی ضرورت ہے۔
مسودہ قانون کے مطابق غیر ملکی یا مخالف حکومتوں، میڈیا، انسانی حقوق کےگروپوں یا تنظیموں کی ایما پر یا حمایت سے حجاب یا مناسب لباس نہ پہننے والی خواتین کو 5 سے 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکےگی۔
ایران میں حجاب سے متعلق نیا قانون منظور، خلاف ورزی پر خواتین کوکتنی سزا ہوگی؟
Sep 21, 2023 | 19:47 PM