غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عدالت طلب

Sep 21, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز : غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا سمن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول جج قدرت اللہ نے طلبی کا سمن جاری کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی روبکار سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیجنے کی ہدایت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس درج ہے۔

مزیدخبریں