وفاقی حکومت کا 29 ستمبرکو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفیکشن جاری

Sep 21, 2023 | 17:49 PM

ایک نیوز :وفاقی حکومت کا 29 ستمبرکو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بارہ ربیع الاول کی تعطیل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق  ربیع الاول کا  باسعادت مہینہ  پیر 18 ستمبر سے شروع ہوا اور عید میلاد النبی 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو  ہو گی۔ بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہو گی جبکہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں اور ہفتہ،اتوار کو چھٹی کرنے والے تمام نجی اداروں اور سکولوں میں 30 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار  یکم اکتوبر کو بھی چھٹی ہو گی۔ 

پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو عیدِ سعیدکے دن کی حیثیت سے مناتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کو ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلاد النبی کی ریلیاں نکالی جاتی ہیں جن میں کروڑوں افراد شریک ہوتے  ہیں۔ اس دن  مساجد اور گلی محلوں میں میلاد النبی ﷺ کی خصوصی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ سرکاری طور پر بھی تقریبات اور سیمیناروں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں علما کرام اور مقررین سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سرکاری طور پر 12 ربیع الاول کے مبارک دن کا آغاز اکیس  توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

مزیدخبریں