ایک نیوز :سپریم کورٹ کے نیب ترمیمی ایکٹ کیس کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا، احتساب عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز سمیت کئی اہم شخصیات کوطلب کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے کہا کہ اس کیس میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے ، ٹرائل کا دائرہ اختیار اسی عدالت کا بنتا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوٹس جاری کیا۔
دوسری جانب آل پاکستان پراجیکٹ کے مالک آدم امین کے خلاف دائر ریفرنس کے معاملے پر عدالت نے آدم امین کے خلاف آل پاکستان پراجیکٹ ریفرنس پر دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر لیے،عدالت نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل کیلئے سماعت 27 ستمبر مقرر کر دی ۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ آدم امین ریفرنس میں اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا،نیب آرڈیننس کے مطابق متاثرین کی اگر سو سے زیادہ تعداد ہو تو دائر اختیار بنتا ہے ۔
دریں اثناعدالت نے روبینہ خالد سمیت دیگر کے خلاف لوک ورثہ اسلام آباد کے فنڈ میں خورد برد ریفرنس میں شریک ملزمان کے 4 اکتوبر کیلئے سمن جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،روبینہ خالد سمیت دیگر شریک ملزمان کو 4 اکتوبر کیلئے طلب کیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آبادمیں 26 نیب ریفرنسز کی جانچ پرتال مکمل، احتساب عدالت ریکارڈ جمع کروادیاگیا،احتساب عدالت 1 میں پانچ ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیاگیا،احتساب عدالت 2 میں آٹھ ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیاگیا،احتساب عدالت 3 میں تیراں ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیاگیا،54 نیب کیسز کا ریکارڈ کل احتساب عدالت جمع کروایا جائےگا