ایک نیوز: عدالت نے سانحہ 9 مئی میں ملوث سیاسی رہنما خالد گجر اور طارق گجر 28 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث سیاسی رہنما خالد گجر اور طارق گجر کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کیس پر سماعت کی۔مُلزمان کی طرف سے سینئر کونسل رضوان گورسی ایڈووکیٹ اور میاں نبیل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔پولیس نے خالد گجر اور طارق گجر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزم سیاسی رہنما خالد گجر اور طارق گجر 28 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔