ہندو انتہا پسندوں کی کینڈین سفارتکاروں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

Sep 21, 2023 | 17:14 PM

ایک نیوز :بھارت میں ہندو انتہا پسند اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ،انتہا پسند ہندوؤں نے نئی دہلی میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد کینیڈین ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق انتہا پسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، کینڈین سفارتکار کے مطابق گلوبل افئیرز کینیڈا بھارت میں سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، کینڈین ہائی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

 سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کینیڈین حکومت نے سفارت خانوں میں اسٹاف کی کمی پر بھی غورشروع کردیا ،تجزیہ کاروں کے مطابق صورتحال یہی رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارت خانے بند کر دے گی، بھارتی حکومت ہر طرح کی اختلافی آوازوں کو بند کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ماضی میں بھی مودی سرکار نے اسی طرح کے حربوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کر ڈالا تھا۔مودی کے خلاف ڈاکومینٹری نشر کرنے پر بھارتی حکومت نے ٹیکس چوری اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے تھے۔

مزیدخبریں