جلاؤ گھیراؤ کیس، میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر وکلا دلائل کیلئے طلب

Sep 21, 2023 | 17:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو کینٹینر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں ملزم میاں محمود الرشید کی ضمانت میں وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی میاں محمود الرشید نے ضمانت بعدازگرفتاری اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کررکھی ہے ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے پولیس کو تفتیش کے لیے درکار نہیں ہے۔

عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرے عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا اور سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں