ایک نیوز: شمالی چھاونی کے علاقہ عسکری 1 میں 80 سالہ حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حساس ادارے کے 80 سالہ افیسرکے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہناہےکہ متوفی کی شناخت میجر ریٹائرڈ مشتاق حسین خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نےعسکری ون جائے وقوعہ کا دورہ کیا،ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او موقع پر موجود تھے۔افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو وقوعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کیس کی مختلف پہلوں سے تفتیش کی ہدایت کی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جائے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-21/news-1695298368-4019.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-21/news-1695298368-2002.mp4