کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقریر، کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں باعزت بری

Sep 21, 2023 | 16:08 PM

ایک نیوز: جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن صفدر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ کیپٹن صفدر کو ضلع کچہری نے 2 مقدمات میں باعزت بری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کیخلاف اشتغال انگیز تقریر اور کار سرکار کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے محفوظ کیسز کا فیصلہ سنایا۔

نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر عدالت میں حاضری کے لیےآج  پیش ہوئے۔ کیپٹن ر صفدر کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ اور ہارون بھٹہ پیش ہوئے۔  

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پولیس سے لڑاٸی جھگڑا اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کیسز میں بری کر دیا۔ 

تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں