تھانہ کوہسار : ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

 تھانہ کوہسار : ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

ایک نیوز: تھانہ کوہسار کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،تلخ کلامی کے بعد شہری کو ٹریفک اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہری کو گریبان سے گھسیٹتے ہوئے پولیس گاڑی میں بٹھایا گیا، شہری کے ساتھ موجود خاتون پولیس اہلکاروں سے معافیاں مانگتی رہی ٹریفک پولیس نے ایک نہ سنی ۔

ٹریفک اہلکاروں نے متعلقہ تھانے کی پولیس بلا کر شہری کو گرفتار کروا دیا گیا ۔ ٹریفک پولیس کا کہناہےکہ گرفتار نوجوان نے ہماری وردی پھاڑی اس لیے اس کو گرفتار کروایا ہے۔نوجوان نے چالان کے بعد پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی، جس پر جھگڑا ہوا۔

  ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ڈی ایس پی لیول کا افسر معاملے کی انکوائری کرررہا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-21/news-1695294076-7852.mp4