کراچی: احتساب عدالتوں میں بھی ریفرنس واپس بھیج دیے گئے

Sep 21, 2023 | 15:48 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ کی نیب ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔  احتساب عدالتوں میں ریفرنس واپس بھیجے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ نیب کورٹ نمبر چار میں 26 ریفرنس واپس بھیجے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین ،ناصر عباس ، معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس شامل ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس نیب کو واپس بھیجا گیا تھا۔ احتساب عدالت نمبر ایک میں دس ریفرنس واپس بھیجے گئے ہیں۔ احتساب عدالت نمبر 3 میں 29 ریفرنس واپس بھیجے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس بھی مذکورہ فہرست میں شامل ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی تعیناتی کے خلاف ریفرنس دائر ہوا تھا۔ 

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رؤف صدیقی کے خلاف ریفرنس بھی واپس بھیجا گیا ہے۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف ریفرنس بھی واپس بھیجا گیا ہے۔ 

کراچی کی احتساب عدالتوں سے 80 ریفرنس نیب کو واپس بھیجے گئے تھے۔ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنس بھی واپس ہوا تھا۔ مصطفیٰ کمال پر کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف ریفرنس قائم ہوا تھا۔

مزیدخبریں