اسلام آباد: احتساب عدالت میں بحال ہونے والے نیب کیسز کی لسٹ میں کون کون شامل؟ 

Sep 21, 2023 | 15:38 PM

ایک نیوز: نیب تفتیشی افسران نے رجسٹرار احتساب عدالت کو کیسز کی لسٹ فراہم کردی ہے۔ جس کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں 80 نیب کیسز بحال ہونے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2018 میں دائر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف یونیورسل سروسز فنڈ ریفرنس لسٹ میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ  یوسف رضا گیلانی کے خلاف 2020 میں دائر ریفرنس بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ 

سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف 2018 میں دائر ریفرنس لسٹ کا حصہ ہے اور 2019 میں دائر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس  اور 2021 میں دائر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس بھی لسٹ میں شامل ہے۔ 

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کے 5 ریفرنس لسٹ میں شامل ہیں۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف 2015 میں دو، 2016 میں ایک، 2017 میں دو نیب ریفرنسز دائر ہیں۔

2020 میں دائر پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ کے خلاف بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام نیب ریفرنس لسٹ میں شامل ہے۔ اعجاز ہارون وغیرہ کے خلاف کڈنی ہل اور عبدالغنی مجید، انورمجید کے خلاف ریفرنس بھی شروع ہونے جارہے ہیں۔

لسٹ میں نیب ریفرنسز کے ہمراہ متعلقہ احتساب عدالتوں کا بھی حوالہ دیاگیاہے۔

مزیدخبریں