دنیا کی پہلی زیر آب تیرنے والی مسجد 

Sep 21, 2023 | 15:37 PM

ایک نیوز : دنیا کی پہلی تیرتی ہوئی زیر آب مسجد بنانے کا فیصلہ ، دبئی حکومت نے 55 ملین درہم مختص کردئیے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی حکومت نے دنیا کی پہلی تیرتی ہوئی زیر آب مسجد بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

 مسجد کا آدھا حصہ جس  میں بیٹھنے کی جگہیں اور ایک کافی شاپ  ہے پانی کے اوپر ہوگی۔ جبکہ دوسرا  نماز کی ادائیگی کرنے کے لئے گرینڈ ہال زیر آب  ہوگا۔

یہ ڈھانچہ تین منزلوں پر مشتمل ہوگا، جس میں پانی کے اندر ڈیک کو نماز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس زیر آب سطح پر وضو کی سہولیات اور واش رومز بھی ہوں گے۔ نمازیوں کو پانی کے اندر نماز ادا کرنے کا انوکھا تجربہ ہوگا۔

دبئی میں اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹی ڈیپارٹمنٹ (IACAD) نے اپنے مذہبی سیاحتی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

آئی اے سی اے ڈی کے احمد المنصوری نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیر بہت جلد شروع ہو جائے گی۔

 انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد ساحل کے قریب واقع ہوگی جبکہ نمازی زمین سے منسلک پل کے ذریعے بھی مسجد تک پہنچ سکیں گے۔

مزیدخبریں