کرپشن کیس، محمد خان بھٹی کو جوڈیشل کرنے کا تحریری حکم جاری

Sep 21, 2023 | 15:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں  سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جوڈیشل کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیب کے مطابق محمد خان بھٹی نے بدنیتی کی بنیاد پر ترقیاتی اسکیموں کو منظور کروایا۔نیب کے مطابق محمد خان بھٹی کک بیکس کے عوض من پسند ٹھیکے داروں کو ٹھیکے دیے ۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوٹر کے مطابق محمد خان بھٹی کے بیٹے کے اکاؤنٹ میں 100ملین رقم منتقل ہوئی ہے۔پراسکیوٹر کے مطابق محمد خان بھٹی اس رقم کے ذرائع جان بوجھ کر نہیں بتا رہے۔نیب نے مطابق پرویز الہی کے رشتے داروں کو انوسٹی گیشن کے لیے نوٹسز کیے ہیں۔نیب نے پرویز الہی ہے رشتے داروں سے زمین اور پراپرٹیز خریدنے سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔تفتیشی کے مطابق نیب نے محمد خان بھٹی کا رشتے داروں سے آمنا سامنا کروانا ہے ۔نیب نے محمد خان بھٹی کے مزید دس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔

مزیدخبریں