پشاور: کینیڈا میں سکھوں کا قتل، بھارت کے ملوث ہونے پر سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ

Sep 21, 2023 | 15:18 PM

ایک نیوز: پشاور میں سکھ کمیونٹی نے کینیڈا میں قتل ہونے والے دو سکھوں کی پراسرار موت اور بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے احتجاج کیا۔  

تفصیلات کے مطابق مظاہرہ گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کے سامنے کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارت کو ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔ 

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ سکھ رہنما صاحب سنگھ نے کہا کہ  “یہ بھارت کا ملوث ہونے کا پہلا واقعہ نہیں ہے” “کینیڈا کی حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے اور باقی ممالک کو بھی اس قدم کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو”۔ “کینیڈا حکومت کے اس احسن عمل نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا ہے اور واضح طور ان واقعات میں بھارتی حکومت کی سرپرستی شامل ہے“۔ 

ایک اور سکھ رہنما منمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ “پوری سکھ کمیونٹی ہر دیب سنگھ کے قتل کے خلاف یک جاں ہے اور اسکی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی“۔ “کینیڈا کی حکومت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا ثبوت دیا”۔ اسی طرح تجویر سنگھ کا کہنا تھا کہ  “مودی سرکار دہشتگرد ہے اور ہم اس دہشتگردی کو نہیں مانتے”۔

مزیدخبریں