ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری

Sep 21, 2023 | 15:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر حارث رؤف نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ لیا اور انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دیا۔پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد حارث رؤف نے باؤلنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کو ایشیاکپ کے میچ میں فٹنس مسائل کاسامنا ہوا، انہیں بھارت کےخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کی صورت اختیار کرنے والا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

مزیدخبریں