ایک نیوز: جہلم ،تھانہ سٹی میں پولیس کے ایک اور ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری پر گاڑی کے الزام میں تھانہ سٹی کے کمرے میں الٹا لٹا کر تشدد کا نشانہ گیا ہے، تشدد کی فوٹیج ایک نیوز کو موصول ہو گئی ہے، تشدد میں اہلکار کو ڈنڈے پاوں پر مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والا برطانوی شہری معافیاں مانگتا رہا منتیں کرتا رہا لیکن پولیس کی جانب سے رحم نہیں کیا گیا۔
پولیس کے تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، گاڑی چوری الزام میں تشدد کا نشانہ بننے والے برطانوی شہری کو پولیس تشدد کرنے کے بعد خود ائیر پورٹ چھوڑ کر آئی۔ڈی پی او جہلم نےنوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا أغاز کر دیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-21/news-1695287275-7687.mp4