ایک نیوز: کینیڈا میں ایک اور سکھ علیحدگی پسند رہنما سکھدول سنگھ عرف سکھا ڈونیکے قتل ، کینیڈا میں بھارت کی ویزا سروس غیر معینہ مدت کےلئے بند جبکہ بھارت میں کینیڈین سفارتکاروں کے لئے اضافی سکیورٹی طلب کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سکھدول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے، بھارتی ایجنسی این آئی اے نے ابھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے۔ سکھدول سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا جو خالصتان تحریک کے حامی تھے، سکھدول سنگھ کچھ برسوں سے کینیڈا میں مقیم تھے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تناؤ جاری ہے۔
دوسری طرف کینیڈا میں بھارت کی ویزا سروس غیر معینہ مدت کےلئے بند کردی گئی۔ بھارت میں کینیڈین سفارتکاروں کے لئے اضافی سیکیورٹی طلب کرلی گئی ۔
بھارتی سفارت خانے کی جانب سےویزا سروسز کی معطلی کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم بی ایل ایس انٹرنیشنل جو کہ کینیڈا میں ویزا ایپلیکیشن سینٹرز چلاتا ہے اس نے اس سلسلے میں اپنی کینیڈین ویب سائٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیاہے کہ بھارتی مشن کی طرف سے اہم نوٹس، آپریشنل وجوہات کی بناء پر، 21 ستمبر 2023 سے بھارتی ویزا خدمات کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔
یادرہے بھارت نے کوویڈ 19 وبائی امراض کے بعد پہلی دفعہ کسی ملک میں ویزا سروس معطل کی ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی سفارتکار ملوث ہے اور اس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں جس کے بعد کشیدگی نے سفارتی تنازع کو جنم دیا اور دونوں ملکوں نے سینئر سفارت کاروں کو بے دخل کردیا۔
گزشتہ روز بھارتی سفارتخانے کی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں کینیڈا میں بھارتی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ بڑھتی ہوئی بھارت مخالف سرگرمیوں اور "سیاسی طور پر منظور شدہ نفرت انگیز جرائم" کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتیں۔ بھارتی طلباء کو خاص طور پر انتہائی احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Important notice from Indian Mission | "Due to operational reasons, with effect from 21 September 2023, Indian visa services have been suspended till further notice. Please keep checking BLS website for further updates," India Visa Application Center Canada says. pic.twitter.com/hQz296ewKC
— ANI (@ANI) September 21, 2023
دوسری طرف کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈا کے اخبار دی نیشنل پوسٹ کو بتایا کہ ہمارے کچھ سفارت کاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ احتیاط کے باعث، ہم نے بھارت میں عملے کی موجودگی کو عارضی طور پر ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کینیڈا نے نئی دہلی میں ہائی کمیشن اور ممبئی، چندی گڑھ اور بنگلورو میں قونصل خانوں سمیت اپنے مشنوں کے ارد گرد اضافی سیکورٹی مانگی ہے۔
#WATCH | On increasing security at Indian Consulate in Canada, MEA Spokesperson Arindam Bagchi says, "We have always believed that it is the host government's responsibility to provide security. Some places we have our own security posture also. But, I don't want to discuss… pic.twitter.com/mOcnctdHs3
— ANI (@ANI) September 21, 2023