سپاہی طاہر عباس شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

سپاہی طاہر عباس شہید کی بہادری کو قوم کا سلام
کیپشن: Nation salutes the bravery of Sepoy Tahir Abbas Shaheed

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔

سپاہی طاہر عباس بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

ساہی طاہر عباس 22 اگست 2023 کو بنوں کے علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ سپاہی طاہر عباس شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بہن بھائی چھوڑے۔

سپاہی طاہر عباس کے اہل خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ ''مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے''۔ شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ ''میں خوش قسمت ہوں کہ میں ایک شہید کی بیوہ ہوں''۔ ''میرے شوہر نے بہت بڑا رتبہ پایا ہے''۔ شہید کی بہن نے کہا کہ ''مجھے اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے، مجھے ماں جیسا سمجھتے تھے''۔

سپاہی طاہر عباس شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔