ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس: عمران خان کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس: عمران خان کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت
کیپشن: District and Sessions Courts: Imran Khan directed to file court production application

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کیجانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت پروڈکشن کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کورال میں درج مقدمے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل نعیم پنجوتھاجوڈیشل مجسٹریٹ نویدخان کی عدالت میں پیش ہوئے۔ 

اپنے دلائل میں انہوں ںے کہا کہ گزشتہ سماعت پرچئیرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن انہیں عدالت پیش کرنے پر بہانے بنائے جا رہے ہیں، اسی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہو چکے ہیں۔ 

اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامیہ نے دینی ہے۔ اس پر جج نوید خان نے ریمارکس دیے کہ چئیرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل ہیں، طلب کرنا عام معاملہ نہیں، عمران خان کی عدالت پروڈکشن پر نوٹس کریں گے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر عمل کروانا ہو تو آپریشن کیا جاتا ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی درخواست دیں، میں فیصلہ جاری کرتاہوں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔