جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہزار

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہزار

 ایک نیوز: جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے 1 دن میں 150 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف میپکو گرینڈ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، 13 اضلاع میں ایک روز میں 182 بجلی چور شکنجے میں آ گئے ہیں۔ اب تک مہم میں پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد 10 ہزار ہو گئی ہے۔ ایک روز میں 150 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان  کے مطابق پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن میں 249 بجلی چور سلاخوں کے پیچھے چلے گئے ہیں، بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے کی مجموعی رقم 26 کروڑ 36 لاکھ روپے ہے۔مہم میں 43 ہزار 628 نادہندگان کے خلاف آپریشن میں وصولیاں 73 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہیں، سب سے زیادہ وصولیاں 38 ہزار 164 گھریلو صارفین سے کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق 1235 کمرشل، 247 صنعتوں اور 2117 ٹیوب ویل صارفین سے سابقہ واجبات اور رننگ بلز وصول کئے گئے ہیں۔