افغان تاجروں کی پاکستان آمد: اسمگلنگ کی روک تھام، ایف آئی اے اسپیشل ٹاسک فورس متحرک

Sep 21, 2023 | 11:57 AM

ایک نیوز: افغانستان کیساتھ طورخم بارڈر کھلتے ہی ایک ہزار سے زائد افغان تاجروں کی پاکستان آمد کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ تاجر پاکستان سے چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جس کے پیش نظر ایف آئی اے کی اسپیشل ٹاسک فورس متحرک ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق افغان بارڈر کھلتے ہی 1000 افغان تاجر پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ افغان تاجر چینی خریداری کے لئے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ افغان تاجر طورخم بارڈر اور دیگر مقامات سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چینی خرید کر افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو چینی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ 

تمام افسران کو جلد وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں