ایک نیوز: مسلم لیگ ن کا ہاؤس فل۔ نئے لوگوں کےلیے نو انٹری کا سائن لگ گیا۔ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے ن لیگ میں آنے کے خواہشمندوں سے معذرت کرلی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ میں ہر حلقے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے پہلے سے ہی ایک سے زیادہ امیدوار ہیں۔ اس وجہ سے نئے آنے والوں کو ٹکٹ نہیں دے سکتے۔
بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف، استحکام پاکستان پارٹی سمیت بعض جماعتوں سے سابق اراکین پارلیمنٹ نے ن لیگ میں آنے کی خواہش کی تھی تاہم ان کو پیغام دیدیا گیا ہے کہ کوئی غیر مشروط ن لیگ میں آنا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر حلقے میں ہمارے پاس پہلے ہی مضبوط امیدوار ہیں۔ نوازشریف کی واپسی پر سندھ کے مختلف اضلاع کے لوگ بھی ن لیگ میں آنا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں امیدواروں کے انتخاب میں ن لیگی قیادت احتیاط سے کام لے رہی ہے۔