آشیانہ ریفرنس؛ شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواست پرحتمی دلائل طلب

آشیانہ ریفرنس؛ شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواست پرحتمی دلائل طلب

ایک نیوز:عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نسیم احمد ورک نے ریفرنس پر سماعت کی۔ شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور  کی گئی جبکہ دیگر ملزمان حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکلا نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کیلئےیہ ریفرنس بنایا گیا ہے۔ گواہان عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی ہے۔ نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے۔

عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کر تے ہوئے مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف اور احد خان چیمہ سمیت دیگر نے اشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر نے ناکافی شواہد کی بنیاد ہر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔